بین الاقوامی

ایران 4 رکنی مخالف اتحاد کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے، علامہ جواد نقوی

اسرائیل، امریکہ، انڈیا اور یو اے ای کا اتحاد ایران کو ختم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے

روس نے بھارت اور طالبان کو قریب کر دیا ہے، سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی

لاہور(امن نیوز انٹرنیشنل) تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمنوں نے ایران کیخلاف چار رکنی اتحاد تشکیل دیدیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ یہ اتحاد ایران کیخلاف بنایا گیا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ اس اتحاد میں امریکہ، اسرائیل، انڈیا اور یو اے ای شامل ہیں۔

خطے میں اپنی ہزیمت کا بدلہ لینے کیلئے اب یہ متحد ہو گئے ہیں۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ انہیں یمن، عراق سمیت ہر جگہ شکست ہوئی ہے۔

اس لئے یہ اب ایران کو ختم کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔ خود ایران نے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی پلانٹ میں تابکاری ہوئی ہے یہ اسرائیل نے کی ہے۔

تاکہ ایران پر الزام لگائیں اس آپریشن میں سب اسرائیل کیساتھ ہیں لیکن ایران کیلئے اتنا مشکل نہیں، کیونکہ ایران اتنا پختہ ہو گیا ہے کہ ان سب کا اکیلے مقابلہ کر سکتا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزرسے مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

انہوں نے کہا کہ روس میں بھارتی حکام اور طالبان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں بھارت نے تعلقات بہتر کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

روس نے بھی طالبان کو باقاعدہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس طرح روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنیوالا پہلا ملک بن جائے گا۔

کیونکہ پاکستان نے ابھی تک طالبانی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ روس یوکرائن جنگ میں طالبان کی مدد لے سکتا ہے۔

طالبان نے بھی مجبوری میں روس کیساتھ ہاتھ ملانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے متوقع دورہ سعودی عرب کے حوالے سے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکیوں کیلئے دودھ دینے والی گائے ہے، اسی لئے امریکی صدر ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔

Allama Jawad Naqvi News in Urdu | Halaat e Hazira | Agha Syed Jawad Naqvi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button