آسٹریلیا:60ہزار کے لگ بھگ سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ دیا
ایمسٹرڈیم 29 جنوری (کے ایم ایس) آسٹریلیا میں آج ایک اندازے کے مطابق تقریباً 60 ہزارسکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریفرنڈم کا انعقاد کرنے والی تنظیم” سکھس فار جسٹس “نے کہا کہ ریفرنڈم کیلئے مقرر کر دہ وقت کے اختتام تک 55تا 60ہزار کے قریب سکھ ووٹ دال چکے ہیں جبکہ ووٹنگ سینٹر سے فلنڈرز اسٹریٹ اسٹیشن تک ایک بڑی قطار ابھی تک لگی ہوئی تھی۔
ایک اندازے کے مطابق 15ہزار کے قریب ووٹرز وقت کی پابندی کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔
ایک مقامی سکھ رہنما گرومندر سنگھ نے باہر انتظار کرنے والوں سے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں بھی بھارت میں اپنے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے لیے ووٹنگ میں حصہ لینے کا موقع کا دیا جائے گا اور اسکے لیے ایک اور دن مقرر کیا جائے گا جس کا اعلان بعد کیا جائے گا۔
جموں کی عدالت نے یاسین ملک کوگواہ پر جرح کے حق سے محروم کر دیا
ریفرنڈم مہم خالصتان نواز ”سکھس فار جسٹس “کی طرف سے پوری دنیا میں چلائی جا رہی ہے جس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنون نے میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر میں شاندار ٹرن آو ¿ٹ کا خیر مقدم کیا۔